حیدرآباد۔17۔دسمبر (اعتماد نیوز)چتور کے تلگو دیشم رکن پارلیمنٹ شوا پرساد
راؤ نے آج لوک سبھا میں ایک قبائلی لباس کو پہنے ہوئے قبائلی انداز میں اے
آئی سی سی کے صدر سونیا گاندھی پر ریاست کی تقسیم پر تنقید کرتے ہوئے
احتجاج کیا۔شوا پرساد کے اس وضع قطع سے وہ سبھا میں وہ سب کی وتجہ کا مرکز
بنے
رہے ۔ اور انہوں نے میڈیا کے سامنے قبائلی اندازمیں ریاست کی تقسیم کے
خلاف سونیا گاندھی پر تنقیدی انداز میں کہا کہ دو مرتبہ تم اس ریاست کی
وجہ سے اقتدار حاصل کرسکے لیکن اب تم نے ا س ریاست کے دو ٹکڑے کردیا۔اپنے
بیٹے کو وزیر اعظم بنانے کے خاطر تم نے دونوں علاقوں کے عوامی نمائنگاں میں
دوری پیدا کردی۔